Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا ٹور 2026: سائیکلسٹ کی رفتار اور مہارت تصاویر میں

چھٹا سالانہ العلا ٹور شروع ہو گیا ہے جس میں 17 بین الاقوامی ٹیموں کے مجموعی طور پر 119 ایلیٹ پروفیشنل سائیکلسٹس حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایونٹ کا اہتمام سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے رائل کمیشن برائے العلا کمشنری اور وزارت سپورٹس کے تعاون سے کیا ہے۔
العلا ٹور کی تصاویر میں سائیکلسٹس کی محنت اور جوش دیکھیے۔

رواں برس کی ریس جو عالمی پروفیشنل سائیکلنگ کیلنڈر میں شامل ہے، کیمل کپ ریس ٹریک سے شروع ہوئی اور اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی جس میں 158 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔ 

ریس کے دوسرے مرحلے کا آغاز بدھ کو المنشیہ ریلوے سے ہوگا، اس مرحلے کی مسافت 152 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

ہر ٹیم جو سات سائیکلسٹ پر مشتمل ہے، مقابلے دوران شاندار قدرتی مناظر میں سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

نتائج کے مطابق اٹلی کے جوناتھن میلان نے 3 گھنٹے 36 منٹ اور 32 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بیلجیئم کے میلان فریٹن 4 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور اٹلی کے ماتھیو موسکیٹی 6 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔
 

 

شیئر: