Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں کلیجا فیسٹیول ختم، 5 لاکھ سے زائد وزٹرز کی آمد

میلے میں 15 سو سے زائد مقامی نوجوانوں کوسیزنل روزگار میسر آیا(فوٹو، ایس پی اے)
بریدہ قصیم میں کلیجا فیسٹیول 15 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ میلے میں وزٹرز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ نمائش میں 15 سو سے زائد افراد کو سیزنل روزگار کے مواقع میسرآئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قصیم چیمبرآف کامرس کے تعاون سے بریدہ کے شاہ خالد کلچر ل سینٹر میں کلیجا فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف ممالک  کی جانب سے بھی اپنے ملکوں کے روایتی پکوان پیش کیے گئے تھے۔
قصیم چیمبر کے سیکرٹری جنرل اور فیسٹیول کے نگران محمد الحنایا نے بتایا کہ نمائش میں 340 کے قریب سیل پوائنٹس اور اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں مقامی ہنرمند خاندان اور دستکاری کے ماہرین کے علاوہ چھوٹی اوردرمیانے درجے کے تجارتی ادارے بھی بھی شامل تھے۔
سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ نمائش سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ علاقے کے نوجوانوں کو بھی سیزنل روزگار فراہم کیے گئے۔

شیئر: