Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیتمہ فیسٹیول کا پہلا ایڈیشن شروع، اونٹ ریس کا خصوصی اہتمام

میلے میں مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد کی جارہی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ ریجن میں علاقائی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے الیتمہ فیسٹیول میں خصوصی طورپر اونٹ ریس کا اہتمام کیا گیا۔ میلے کے وزٹرز مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کی الیتمہ کمشنری میں موسم سرما کے حوالے سے  خصوصی طورپر علاقائی میلے کا اہتمام کیا گیا۔
فیسٹیول کے پہلے ایڈیشن میں علاقے کی قدیم ثقافت سے ہم مختلف نوعیت کی تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف طبقے اور عمر سے تعلق رکھنے والوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد کی جارہی ہیں۔
میلے کے انتظامات میں حکومتی اور غیرسرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ علاقے کی مخصوص صعنت کو متعارف کرانے کے لیے مقامی خاندان بھی شرکت کررہے ہیں ۔

الیتمہ کمشنری مدینہ منورہ شہر سے ایک سو کلومیٹردوری پر واقع ہے(فوٹو، ایس پی اے)

خیال رہے الیتمہ کمشنری مدینہ منورہ شہر سے ایک سو کلومیٹردوری پرواقع ہے۔ پہلی بار منعقد ہونے والے فیسٹیول میں انواع و اقسام کی سرگرمیوں کے ساتھ علاقے کی قدیم ثقافت ’اونٹ ریس‘ کو شامل کیا گیا ہے تاکہ میلے میں آنے والوں کو اونٹوں کے حوالے سے معلومات مہیا کی جائیں۔

شیئر: