Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا ٹور 2026: سوئس سائیکلسٹ جان کرسٹین چھٹے ایڈیشن کے چیمپیئن

ایونٹ میں 17 عالمی ٹیمیں شریک تھیں، ہر ایک میں 7 سائیکلسٹ شامل تھے(فوٹو: ایس پی اے)
سوئس سائیکلسٹ جان کرسٹین کو ’العلا ٹو 2026 ‘ کے چھٹے ایڈیشن کا فاتح قرار دیا گیا۔
ایونٹ کے انتظامات سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے اے ایس او تنظیم اور رائل کمیشن برائے العلا کے تعاون سے وزارت سپورٹس کی زیرنگرانی کیے گئے تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق العلا ٹور میں اماراتی ٹیم ایکس آر جی کے سائیکلسٹ جان کرسٹین نے 17 گھنٹے 23 منٹ اور 43 سیکنڈ میں مسافت طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایکس ڈی ایس آستانہ کے کولمبیئن رائیڈر 15 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور امارات کی ٹیم  ای ایکس ارجی  کے رائیڈر ایغور اریبتا 21  سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔
’العلا ٹو 2026 ‘  میں شریک ٹیموں کی مجموعی رینکنگ کے اعتبار سے امارات کی ٹیم ایکس آر جی 52 گھنٹے 12 منٹ اور 8 سیکنڈ کے ساتھ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
اسی طرح استانہ ایکس ڈی ایس کی ٹیم 34 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ بیناریلو کیو 36.5 کی ٹیم پروسائیکلنگ کی ٹیم 6 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہی۔
واضح رہے العلا ٹور عالمی سطح پر نمایاں پروفیشنل سائیکنگ ریس میں سے ایک ہے۔ 
ایونٹ میں 17 عالمی ٹیمیں شریک تھیں،جن میں سے ہر ایک میں 7 سائیکلسٹ شامل تھے جن کی مجموعی تعداد 119 تھی۔
اس ریس کا روٹ العلا کے منفرد قدرتی اور تاریخی تنوع کو ظاہر کرتا ہے اور ورلڈ کلاس سپورٹنگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔

 

شیئر: