Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین زیتون فارم

فارم کو 2024 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
زیتون کی کاشت کے حوالے سے الجوف ریجن کا شمار نمایاں ترین علاقوں میں ہوتا ہے، یہاں  دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ فارم بھی موجود ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جاچکا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جدید ترین زیتون فارم کا رقبہ 7 ہزار 713 ہیکٹر ہے، فارم کو جولائی 2024 میں ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔ فارم میں زیتون کے 50 لاکھ سے زائد درخت موجود ہیں۔
علاوہ ازیں الجوف ریجن میں مجموعی طور پر زیتون کے درختوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔ ان درختوں سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن کے قریب زیتون حاصل کیا جاتا ہے، جبکہ زیتون کے تیل کی پیداوار 18 ہزار ٹن کے قریب ہے۔

الجوف کے فارم میں زیتون کے درختوں کی تعداد 50 لاکھ ہے (فوٹو: ایس پی اے)

ایک اندازے کے مطابق مملکت میں مجموعی طور پر 67 فیصد زیتون کا تیل الجوف ریجن سے حاصل کیا جاتا ہے۔ علاقے کی موزوں آب و ہوا اور زمین کی زرخیزی کے ساتھ ساتھ جدید زرعی طریقوں نے اس کی پیداوار میں اہم کردار ادا کیا۔
علاقے میں زیتون کے باغات کے لیے جدید آبپاشی سسٹم، کمپیوٹرائز طریقوں سے فصل کی کٹائی اور جدید زرعی انتظامی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی وجہ سے پانی کی بچت، پیداوار میں اضافے اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: