Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا: فضا سے صحرا تک ایک ناقابل فراموش ’ہیرو ایکسپیریئنس‘

العلا گورنریٹ، شہر میں آنے والوں کو سیاحت کے مربوط ماڈل پر مبنی ایک ’ہیرو ایکسپیریئنس‘ والا پروگرام  پیش کرتا ہے جو فضائی سیر، زمین پر جرآت آزمائی اور کھلے آسمان کے نیچے رات کے پُرسکون ماحول پر مشتمل ہے۔ یہ پروگرام، العلا گورنریٹ کے قدرتی تنوع اور تہذیب میں گندھی ہوئی میراث کا عکاس بھی ہے۔
سیاحوں کو حاصل ہونے والے تجربات، صبح سویرے فضائی سیر سے شروع ہوتے ہیں اور العلا میں پائے جانے والے بہت سے سنگ ہائے میل کا ایک وسیع منظرنامہ پیش کرتے ہیں۔
فضا میں بلند ہو کر سیاح، گہری وادیوں، پہاڑوں کی مخصوص ساخت اور صحرا کے بیکراں لینڈ سکیپ کو اچھی طرح دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے انھیں اِس علاقے کے قدرتی فیچرز اور جغرافیائی تنوع کا ایک مکمل اور جامع منظر دیکھنے کو مل جاتا ہے۔
یہ اور اسی طرح کے دیگر مناظر، اس رشتے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں جو انسانوں اور ان کے ماحول کے درمیان ہزاروں برس پر محیط ہے۔
جب فضائی سیر کے بعد سیاح نیچے اترتے ہیں تو ان کے لیے ایک گائڈ کی زیرِ نگرانی، زمین کی سیاحت شروع ہو جاتی ہے اور انھیں قریب سے العلا کے زمینی مناظر کو اچھی طرح دیکھنے اور  جاننے کا موقع ملتا ہے۔ وہ یہاں کے صحرا کی وسعتوں میں سے گزرنی والی ٹریلز سے بھی لطف حاصل کرتے ہیں اور ماحول کی ان تفیصلات کی داد دیے بغیر بھی نہیں رہ سکتے جو العلا کے قدرتی منظر نامے کے تنوع اور اس کی رنگا رنگی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

یہ تجربہ یہاں ختم نہیں ہوتا بلکہ سیاحوں کی اگلی منزل شرعان کا نیچر ریزرو ہے جو العلا کے سب سے نمایاں قدرتی علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس ریزرو کی خاص بات یہاں کا انتہائی صاف ستھرا ماحول، طرح طرح کے جنگلی جانور اور یہاں کی غیر معمولی طور پر پُرسکون جگہیں ہیں۔
شرعان نیچر ریزرو کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کے گرد و غبار سے محفوظ صاف آسمان اور نہ ہونے کے برابر روشنی کی آلودگی اپنی مثال آپ ہیں۔
شرعان ریزرو کو ’ڈارک سکائی سائٹس انٹرنیشنل‘ نے عالمی طور پر روشنی کی آلودگی سے پاک ہونے کا باقاعدہ تصدیق نامہ بھی جاری کیا ہے۔ ڈارک سکائی کے مطابق العلا کا آسمان، ستارہ بینی اور دیگر اجرامِ فلکی کو دیکھنے کے لیے مثالی ماحول فراہم کرتا ہے۔

جب شام ڈھل رہی ہوتی ہے تو العلا میں آئے ہوئے سیاحوں کو ایک پُرسکون ماحول میں ستاروں کو دیکھنے اور فلک کے گوں نا گوں خوبصورت مظاہر سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔
غور و فکر اور ادراک کے یہ لمحات، سیاحوں کو فطرت کے ساتھ ایک طرح سے جوڑ دیتے ہیں اور انسان اور کائنات کے درمیان قدیم ترین رشتے کی یاد تازہ کر دیتے ہیں۔

شیئر: