Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں منگل 10 فروری کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں منگل کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ  24 ہزار 762 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 286 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 600 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب منگل کو چاندی کی قیمتیں مقامی مارکیٹ میں مستحکم رہیں، 24 قیراط چاندی فی تولہ 8 ہزار 615 روپے اور 10 گرام چاندی 7 ہزار 385 روپے پر برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 35  ڈالر ہو چکی ہے۔ جبکہ آج  فی اونس چاندی کی قیمت 81.40 ڈالر  پر برقرار رہی۔

شیئر: