پاکستان میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کا 15 فروری کو انڈیا سے شیڈول میچ کھیلے گی۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے نتائج پر باقاعدہ بریفنگ دی۔
بیان کے مطابق ’کثیر الجہتی مذاکرات کے نتائج اور دوست ممالک کی درخواست کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 فروری 2026 کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچ کے لیے میدان میں اترے۔‘
مزید پڑھیں
اس سے قبل سری لنکا کے صدر نے پاکستان کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انڈیا سے ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔ جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے انڈیا کے خلاف 15 فروری کو شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کے لیے کہا تھا۔
پیر کی شب پاکستان کے وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
بیان کے مطابق ’سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ ورلڈ کپ کا انڈیا سے شیڈول میچ کھیلنا چاہیے۔‘
پاکستان کے موقف کی جیت۔۔۔
حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کیساتھ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو شیڈول #PAKvIND #icct20worldcup2026 pic.twitter.com/29VzTnRsxp— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 9, 2026
سری لنکن صدر نے کہا کہ اُن کے ملک نے دہشت گردی کے دوران پاکستان میں کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔ ’پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی اور کرکٹ ٹیم نے دہشتگردی کے باوجود کرکٹ کھیلنے کے لیے دورے جاری رکھے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔ اور کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا، پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش اقدام اٹھایا۔
وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو ٹی20 ورلڈ کپ کے پاک انڈیا میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا بتایا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے مابین ٹیلی فونک رابطہ
سری لنکن صدر نے وزیرِ اعظم سے درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک-بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن… pic.twitter.com/VD2S7Eashg
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 9, 2026











