دس سال میں آئی فون کیمرہ کتنا بدلا؟ آئی فون 17 پرو اور 7 پلس کا موازنہ
دس سال میں آئی فون کیمرہ کتنا بدلا؟ آئی فون 17 پرو اور 7 پلس کا موازنہ
بدھ 18 فروری 2026 15:02
انٹرنیٹ صارفین اس کو ایک شاندار ’10 سالہ چیلنج‘ قرار دے رہے ہیں۔ تصویر: سی نیٹ
2016 میں لانچ ہونے والا آئی فون سیون آئی فون کا پہلا موبائل تھا جس میں تین اعشاریہ پانچ ملی میٹر کے ہیڈ فون جیک کو ہٹا دیا گیا تھا، اور یہیں سے فون کے ڈیزائن میں تبدیلی کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔
مشہور ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ کے مطابق تقریباً ایک عشرے کے بعد آئی فون سیون کا یہ فیصلہ سمارٹ فون انڈسٹری کی دیگر کمپنیوں کے لیے بھی رہنمائی کا ذریعہ بنا اور ان کی جانب سے بھی فون کے ساتھ ہیڈ فون جیک دینے کا سلسلہ بند کر دیا گیا۔
تاہم آئی فون 7 اور اس کا بڑا ورژن 7 پلس صرف ہیڈفون جیک کے خاتمے تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے مستقبل کے فونز میں متعدد دیگر اہم تبدیلیاں بھی متعارف کرائیں۔
یہ دونوں ایپل کے پہلے واٹر ریزسٹنٹ فون تھے اور ان میں پہلی بار ایک ٹیلی فوٹو کیمرہ شامل تھا، جس نے سمارٹ فون کی فوٹوگرافی کے معیار کو بلند کیا۔
2016 سے پہلے ایپل اپنے پلس ورژن کو اپنے چھوٹے ماڈل سے بڑی سکرین، زیادہ بیٹری اور زیادہ ریم کے ساتھ مختلف بناتا تھا تاہم دونوں میں ایک ہی کیمرہ ہوتا تھا۔
اس کے بعد آئی فون سیون پلس وہ پہلا آئی فون تھا جس میں متعدد کیمرے شامل کیے گئے تھے اور اس نے کیمروں کو فون کی ایک اہم خصوصیت بنا دیا۔
آج کے آئی فون 17 اور 17 پرو میکس میں تین مختلف لینزز کے ساتھ 48 ایم پی کے علاوہ وائیڈ اینگل اور دوسرے کیمرے بھی ہیں۔
تصویر بشکریہ: سی نیٹ
اسی طرح دوسری جانب آئی فون 7 پلس میں دو 12 میگا پکسل کے کیمرے ہیں، جن میں سے ایک وائڈ اینگل اور دوسرا ٹو ایکس ٹیلی فوٹو لینز کے ساتھ ہے۔
آئی فون 7 پلس کا بنیادی لینز آئی فون 17 پرو میکس کے کیمرے کی نسبت کچھ کم فیلڈ آف ویو رکھتا ہے۔ تصویر: سی نیٹ
سی نیٹ کےمطابق 10 سالہ چیلنج کے طور 2016 کے آئی فون سیون پلس اور 2026 کے 17 پرومیکس کے کیمرے کا موازنہ کیا گیا اور توقع کے عین مطابق 17 پرومیکس نے سیون پلس کو بآسانی پیچھے چھوڑ دیا لیکن سب سے بڑا فرق صرف میگا پکسلز یا سمارٹ فوٹوگرافی کا نہیں بلکہ ایک زیادہ ورسٹائل کیمرہ سسٹم کا تھا جس کی بدولت فوٹوگرافی کا تجربہ مزید نکھر کر سامنے آیا۔
تصویر بشکریہ: سی نیٹ
آئی فون 7 پلس کا بنیادی لینز آئی فون 17 پرو میکس کے کیمرے کی نسبت کچھ کم فیلڈ آف ویو رکھتا ہے، جس کی وجہ سے 17 پرو میکس کے ساتھ ایک ہی فاصلے سے زیادہ منظر کو کیپچر کیا جا سکتا ہے۔
آئی فون 7 پلس میں مائیکرو موڈ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود اس نے تصویریں خاصے اچھے طور پر پیش کیں۔ تصویر: سی نیٹ
آئی فون سیون پلس میں مائیکرو موڈ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود اس نے تصویریں خاصے اچھے طور پر پیش کیں، تاہم 17 پرو میکس میں زیادہ ڈیٹیل ہے اور ایک لحاظ سے جدید کیمرہ ٹیکنالوجی کی بہترین مثال بھی ہے۔
آئی فون سیون پلس اور 17 پرومیکس کے درمیان ہونے والے اس موازنے نے اس امر کو واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں کتنا بڑا فرق آیا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین اس کو ایک شاندار ’10 سالہ چیلنج‘ قرار دے رہے ہیں۔