Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کا آئی فون 18 پرو کیسا ہوگا اور نئی لیکس میں کیا ممکنہ تبدیلیاں سامنے آئیں؟

فوربز کے مطابق امریکی کمپنی ایپل کے آئندہ آنے والے ماڈل آئی فون 18 کی جھلکیاں سامنے آئی ہیں جس کے ڈسپلے میں کچھ تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
منگل کو ویب سائٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں آئی فون 18، پرو اور پرو میکس کے سائز اور دوسری تفصیلات کے حوالے سے دعوے کیے گئے ہیں۔
آئی فون 18 کب تک آ سکتا ہے؟
اس کی ممکنہ ریلیز 2026 میں متوقع نہیں ہے بلکہ یہ اگلے برس مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے۔ یہ فون 18 ای کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا اور اسی وقت ہی دوسری جنریشن بھی متعارف کرائی جا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 میں چھ اعشاریہ 27 انچ کی سکرین ہو گی، جس کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہو گا اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کی خصوصیات بھی شامل ہوں گی جو آئی فون 17 جیسی ہی ہوں گی۔
اسی طرح آئی فون ایئر ٹو میں بھی چھ اعشاریہ 55 انچ کا 120 ہرٹز کی سکرین ہو گی۔
لیکس کی مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ان ماڈلز میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے، تاہم ایپل کمپنی کے پاس 2027 تک کا وقت ہے اور اس دوران میں اس کے فیچرز میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔
آئی فون 18 پرو میکس میں کیا کچھ ہو گا؟
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے سکرین سائز اور ریفریش ریٹ میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔
پرو کا ڈسپلے چھ اعشاریہ 27 انچ اور پرو میکس کا چھ اعشاریہ 86 انچ ہو گا اور دونوں کا ریفریش ریٹ 120 ایچ زیڈ ہو گا جو کہ آئی فون 17 پرو اور پرومیکس کا بھی تھا۔
iPhone 18 Pro Launching Later This Year With These 12 New Features -  MacRumors
آئی فون 18 پرو ماڈلز کی لیکس کے مطابق سکرین کے بائیں جانب پنچ ہول متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ (تصویر میک رومرز)

نئی ممکنہ چیز یہ ہو سکتی ہے کہ اب ڈائنامک آئی لینڈ کے بجائے ایک نیا ’انڈر ڈسپلے ایریا‘ ہو گا جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈائنامک آئی لینڈ کا سائز کم ہو سکتا ہے یا پھر اس کو پنچ ہول میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے جو کہ ممکنہ طور پر سکرین کے بائیں کونے میں ہو گا۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اگر یہ لیکس درست ثابت ہوئیں تو پرو اور ایئر ماڈلز کے ڈسپلے میں پہلی بار واضح طور پر فرق سامنے آئے گا اور نیا ڈائنامک آئی لینڈ مستقبل میں انڈر ڈسپلے کیمرے کی شکل میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے اس بارے میں افواہیں پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
مزید تفصیلات وقت کے ساتھ واضح ہو جائیں گی تاہم دوسری جانب آئی فون 17 کی موجودگی کے باوجود بھی صارفین کی آئی فون 18 میں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔
آئی فون 18 پرو دکھنے میں کیسا ہو سکتا ہے؟
معروف ٹیک ویب سائٹ نے آئندہ آنے والے آئی فون 18 پرو ماڈلز کی کانسپیٹ ویڈیو جاری کی ہے جس میں آئی فون 18 کے پرو ماڈلز میں ممکنہ تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہے۔

شیئر: