Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب گلوبل پارٹنرشپ آن آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں شامل

گلوبل پارٹنرشپ آن آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ابتداء جی سیون سے ہوئی تھی (ایس پی اے)
سعودی عرب گلوبل پارٹنرشپ آن آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں باضابطہ طور پر شامل ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آرگنائزیشن فار اکنومک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کی میزبانی میں ہونے والے اس پروگرام میں سعودی عرب نے شمولیت کی ہے۔ 
گلوبل پارٹنرشپ آن آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ابتداء جی سیون سے ہوئی تھی۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی نمائندگی میں جی پی اے آئی تک رسائی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ سعودی عرب اے آئی گورننس اور ڈیویلپمنٹ میں بطور عالمی لیڈر کے ابھر رہا ہے۔
ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی حمایت یافتہ یہ ممبرشپ وژن 2030 سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر لانا ہے جبکہ جی ڈی پی میں ڈیجیٹل اکانومی کے حصے کو بڑھانا ہے۔
40 سے زائد ممالک کے ساتھ شامل ہونے کے بعد سعودی عرب بین الاقوامی اے آئی سٹینڈرڈز میں کردار ادا کرے گا، اے آئی کو اخلاقی اور ایتھیکل طور پر استعمال کرنے پر ابھارے گا اور ہائی کوالٹی عالمی سرمایہ کاری کو اپنی جانب کھینچے گا۔

 

شیئر: