Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: فیصلہ کُن میچ میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دینی ہو گی (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ورلڈ کپ کے فیصلہ کُن میچ میں سری لنکا نے ٹاس نے جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پالیکیلے سٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہو گا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آج کے میچ میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہو گی ورنہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ تین پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کے چھ، نیوزی لینڈ کے تین اور پاکستان کا ایک پوائنٹ ہے جبکہ سری لنکا صفر پر ہے۔
سری لنکا کے خلاف آج کے اس میچ میں پاکستان کو کم ازم کم 65 رنز سے فتح حاصل کرنا ہو گی یا پھر سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف 13.1 اوورز میں حاصل کرنا ہو گا۔

شیئر: