Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کو شکست، اب پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 159 رنز بنائے تھے (فوٹو: آئی سی سی)
ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
جمعے کو کولمبو میں نیوزی لینڈ کے 159 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 19ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
انگلینڈ کی اس شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں ایک مرتبہ پھر سے زندہ ہو گئی ہیں۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اتوار کو سری لنکا کے ساتھ شیڈول میچ میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہو گی۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان کو کم ازم کم 65 رنز سے فتح حاصل کرنا ہو گی اور سری لنکا کی ٹیم کو 15ویں اوور میں آؤٹ کرنا ہو گا۔ انہی دو صورتوں میں پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی ممکن ہو سکتی ہے۔

شیئر: