بدھ 11 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 35 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 36 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 43 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 6 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 740 روپے صفر پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے 54 پیسے، کویتی دینار کی 912 روپے 46 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 62 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 10 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 4 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 70 پیسے جبکہ قیمت فروخت 74 روپے 65 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 45 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 65 پیسے رہی۔