اینیمے جاپان 2026 میں آنے والے افراد سعودی مہمان نوازی سے لطف اندوز
اینیمے جاپان کا انعقاد ہر سال ٹوکیو بِگ سائٹ میں کیا جاتا ہے (فوٹو: منگا ایکس)
سعودی عرب کے کلنری آرٹس کمیشن نے ٹوکیو میں اینیمے جاپان 2026 میں مانگا پروڈکشنز بُوتھ میں حصہ لیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس سے سعودی مہمان نوازی کا تجربہ حاصل ہوا جو مملکت کی نمائندگی اور کلنری سیکٹر کی ترقی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
کمیشن کی جانب سے بُوتھ پر آنے والے افراد کو روایتی سعودی مصنوعات پیش کی گئیں جن میں خاص طور پر معمول اور کلیجا کو سعودی برینڈڈ پینکنگ میں پیش کیا گیا۔
ہر آئٹم کے ساتھ کارڈ لگایا گیا جس پر پروڈکٹ کے بارے میں معلومات لکھی گئیں۔ اس کے علاوہ بُوتھ پر آنے والے افراد کو سعودی کافی اور کھجوریں بھی دی گئیں جس سے سعودی مہمان نوازی کی عکاسی ہوئی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی ثقافت کی شناخت کو مضبوط بنایا گیا۔
کمیشن کی جانب سے ان مصنوعات کا انتخاب اس وجہ سے کیا گیا کہ یہ سعودی عرب بھر میں مشہور ہیں۔ اپنی شمولیت سے کمیشن اپنی بین الاقوامی موجودگی کو بڑھانے اور آنے والے افراد کو ان مصنوعات سے متعارف کروانا چاہتا تھا۔

اینیمے جاپان کا انعقاد ہر سال ٹوکیو بِگ سائٹ میں کیا جاتا ہے جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں اور یہاں 100 سے زیادہ کمپنیاں کام کرتی ہیں۔
