جاپان کے سوشی ریستوران نے 32 لاکھ ڈالر کی ٹونا مچھلی خرید کر تمام ریکارڈ توڑ دیے
جاپان کے سوشی ریستوران نے 32 لاکھ ڈالر کی ٹونا مچھلی خرید کر تمام ریکارڈ توڑ دیے
پیر 5 جنوری 2026 16:02
جاپان کے ایک سوشی ریستوران نے فش مارکیٹ سے 32 لاکھ ڈالر کی ایک بڑی ٹونا مچھلی خرید کر تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیو چیریٹیبل ٹرسٹ کی بین الاقوامی ماہی گیری ٹیم نے مچھلی کی نیلامی کی اس خبر کو اس بات کو اجاگر کرنے کے لیے پیش کیا کہ پیسیفک میں ’بلیو فِن ٹونا‘ کے تعداد بڑھ رہی ہے جو اس سے قبل تیزی سے کم ہو رہی تھی۔
’ٹونا کنگ‘ نامی سوشی ریستوران کے چَین نے جاپان کے شمالی ساحل سے پکڑی گئی 243 کلوگرام مچھلی کی ٹوکیو فِش مارکیٹ میں سب سے زیادہ بولی لگائی۔
ریستوران کے مالک کیوشی کیمورا نے نیلامی کے بعد کہا کہ ’میں نے سوچا تھا کہ ہم تھوڑا سستا خرید سکیں گے، لیکن قیمت آپ کو معلوم ہونے سے قبل ہی بڑھ جاتی ہے۔‘
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں قیمت پر حیران رہ گیا، مجھے امید ہے کہ زبردست ٹونا مچھلی کھانے سے زیادہ سے زیادہ لوگ توانائی حاصل کریں گے۔‘
نئے سال کی نیلامی میں 510 ملین ین (جاپانی کرنسی) کی قیمت سنہ 1999 کے بعد سے سب سے زیادہ تھی۔
2019 میں 278 کلوگرام بلیو فِن ٹونا 333 ملین ین میں فروخت کی گئی تھی۔
سب سے زیادہ بولی لگانے والے نے پچھلے سال 276 کلو گرام کے بلیو فن کے لیے 207 ملین ین ادا کیے تھے۔
پچھلے سال 276 کلو گرام کے بلیو فن ٹونا کے لیے 207 ملین ین ادا کیے گئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی
رواں سال کی نیلامی کے فوراً بعد ٹونا کے ٹکڑے کر کے سوشی میں تبدیل کر دیا گیا، جو تقریباً 500 ین یا تین ڈالر فی رول فروخت کیا گیا۔
تسوکیجی میں کیمورا کے ایک ریستوران میں میز پر بیٹھی 19 سالہ مینامی سوگیاما نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے سال کی شروعات بہت اچھی چیز کھانے سے کی ہے۔‘
ساتھی گاہک کیوشی نشیمورا نے اُن کی بات سے اتفاق کیا۔