Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں  اضافہ، پاکستان میں جمعہ 3 اپریل کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں جمعہ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 386 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب جمعہ کو چاندی کی قیمت میں بھی 160 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں  24 قیراط چاندی فی تولہ قیمت 7 ہزار 794 روپے مقرر ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 682 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 676  ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح آج  فی اونس چاندی کی قیمت 73.10 ڈالر  تک پہنچ گئی۔

شیئر: