Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی تھی؟

زلزلے کے جھٹکے جمعے کی رات 9 بج کر 13 منٹ پر محسوس کیے گئے اور ان کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
جمعے کی رات پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے وقت کے مطابق جمعے کی رات 9 بج کر 13 منٹ پر محسوس کیے گئے اور ان کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے یہ جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں محسوس کیے گئے۔
چکوال، جہلم، اٹک، مری، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، کوہاٹ صوابی، سوات، شانگلہ اور کئی دیگر علاقوں میں بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق ’زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن میں تھا۔‘

شیئر: