Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 306 زلزلہ مانیٹرنگ سٹیشن کام کر رہے ہیں

ان سٹیشنز میں مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جاتی ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی جیولوجیکل سروے اتھارٹی کے ترجمان طارق اباالخیل کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے مختلف علاقوں میں ارضیاتی تبدیلیوں کو ریکارڈ کرنے والے سٹیشنز کی مجموعی تعداد 306 تک پہنچ چکی ہے۔‘
العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ ارضیاتی نشاندہی کے لیے قائم نیٹ ورکس میں 229 زلزلہ پیما سٹیشن ہیں جبکہ 92 زمینی ساخت کو ریکارڈ کرنے اور 63 زمینی سطح میں ہونے والی تبدیلی کی نشاندہی کے آلات نصب کیے گئے ہیں۔‘
علاوہ ازیں 21 آلات آتش فشانی مقامات میں موجود آبی ذخائر اور 29 آلات آتشفشانی گیسز کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔
ترجمان جیولوجیکل اتھارٹی کا مزید کہنا تھا ’ مملکت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والے سٹیشنز میں مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جاتی ہے جس کے ذریعے زمینی کی اوپری پرت میں ہونے والی تبدیلیوں کا ریکارڈ رکھتے ہوئے ماہرین ان کی رپورٹ تیار کرتے ہیں۔‘

 

شیئر: