Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا جبکہ اس کی گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور اس کے جُڑواں شہر راولپنڈی کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
خیبر پختونخوا میں پشاور اور گردونواح، مالاکنڈ، لوئر دیر، ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ، سوات اور ہری پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بونیر، شانگلہ، شمالی وزیرستان، مہمند، شبقدر، صوابی اور دیر بالا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
حکام کے مطابق ’تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔‘

شیئر: