Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور سے اسلام آباد تک 5.6 شد کا زلزلہ، مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا

زلزلے کی شدت 5.6 تھی جبکہ یہ 114 کلومیٹر گہرائی سے آیا۔ فائل فوٹو
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
بدھ کی سہ پہر اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
بیان کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی جبکہ زمین میں یہ 114 کلومیٹر گہرائی سے آیا۔
زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ یہ سہ پہر چار بج کر 12 منٹ پر آیا۔
پشاور، سوات، چترال کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔

شیئر: