Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کی ملاقات

جدہ آمد پر نائب گورنر نے استقبال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جمہوریہ اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے جمعے کی شب جدہ میں ملاقات کی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزیراعظم اٹلی کی جدہ آمد پر نائب گورنر مکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز آل سعود نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر میئر جدہ صالح الترکی، ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل صالح الجابری اور سعودی عرب میں جمہوریہ اٹلی کے سفیر کارلوبالڈوکی بھی موجود تھے۔

شیئر: