سعودی وزیر خارجہ سے پاکستان کے نائب وزیراعظم کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی لانے اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ خلیج اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان-چین کے پانچ نکاتی اقدام پر بھی گفتگو کی گئی۔‘
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
