پیر 6 اپریل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے سات پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 33 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 97 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 740روپے 24 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 724 روپے 86 پیسے، کویتی دینار کی 909 روپے 18 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 52 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے پانچ پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 30 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے پانچ پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 9 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 2 پیسے رہی۔