Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے گلابوں سے پھیلتی ہوئی خوشبو اب صنعت کو بھی معطر کر رہی ہے

طائف میں ہونے والے دوسرے ’روز اینڈ ایرومیٹک پلانٹس گلوبل فورم‘ پھولوں کے سیکٹر میں مملکت کی پوزیشن کو بطور عالمی مضبوط کر رہا ہے جہاں 44 ممالک سے 400 افراد شرکت کر رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق طائف یونیورسٹی میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے وزیٹرز کی تعداد روز اینڈ ایرومیٹک پلانٹ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے شوق کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ فورم طائف کے بطور گلاب اور خوشبودار پھولوں کے ابھرتے ہوئے مرکز کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے جبکہ اس سے معاشی اور سرمایہ کاری کے مواقع بھی حاصل ہو رہے ہیں۔
اس فورم میں مشرقی ایشیا اور افریقی ممالک سے شرکا شریک ہیں جن میں فلپائن سے 84، انڈونیشیا سے 32، بینن سے 28 جبکہ تھائی لینڈ سے 22 افراد شامل ہیں۔
11 اپریل تک جاری رہنے والے اس فورم میں عرب ممالک سمیت صومالیہ، سوڈان، یمن اور مصر سے شرکا بھی شریک ہیں۔
اس ورکشاپ میں سعودی عرب، چین اور مصر سے 20 ماہرین اور سپیکر شریک ہیں۔ ان سیشنز میں ٹشو کلچر کے ذریعے پودوں کی پیداوار جبکہ ضروری تیل کے معیار کو بہتر بنانے اور پیداواری اخراجات کو کم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
اس فورم میں طائف کے کسانوں کی مدد کر کے پیداوار کے ہر مرحلے میں اس کی قدر بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ جدید طریقۂ کار کو اپنانے اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ عالمی سطح پر مقابلے کو بہتر بنایا جائے اور مملکت کو بغیر تیل کے معیشت پر گامزن کیا جائے۔

فورم کی ترجمان خدیجہ ابو النجا کہتی ہیں کہ یہ ایونٹ ایک جامع پلیٹ فارم ثابت ہوا جس میں سائنسی، معاشی اور سیاحتی پہلوؤں کو یکجا کیا گیا اور اس شعبے میں گورنریٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔

 

شیئر: