Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف ’گلاب اور خوشبودار پودوں‘ کے عالمی فورم کی میزبانی کے لیے تیار

طائف کے گورنر شہزادہ فواز بن سلطان کے زیر نگرانی طائف میں ’گلاب اور خوشبودار پودوں‘ کے عالمی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد 29 مارچ سے 11 اپریل تک کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق اس فورم کا مقصد گلاب کے پھولوں اور خوشبودار پودوں کی پیداوار میں طائف کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے جبکہ معاشی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی بڑھانا ہے۔
فورم کی ترجمان خدیجہ ابوالنجا کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا مقصد سائنسی، معاشی اور سیاحتی عناصر کو ایک جامع پلیٹ فارم دینا ہے۔
یہ ایونٹ پچھلے سال کے فورم کی کامیابی پر مبنی ہے، جس میں دس دنوں میں تین لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ یہ طائف کو مملکت کا ’گلابوں کا شہر‘ اور وژن 2030 کے مطابق ایک خاص سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرتا ہے۔
اس ایونٹ سے مملکت کی گلاب اور خوشبودار پھولوں کی صنعت کو فروغ ملنے کی عکاسی حاصل ہوتی ہے۔
دی سسٹینیبل ایگریکلچرل رُورل ڈیویلپمنٹ پروگرام (سعودی رِیف) اس سیکٹر کا اہم سپورٹر ہے جس کی مدد سے گزشتہ چار برسوں میں گلاب کی پیداوار میں 34 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ 960 ملین گلاب کے پھول پیدا ہوئے۔

یہ پروگرام 400 سے زائد کسانوں کی مدد کرتا ہے اور اس کا مقصد 2026 تک دو ارب گلاب کے پھولوں کی پیداوار کو حاصل کرنا ہے جس سے مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سعودی عرب کی پوزیشن مستحکم ہوتی ہے۔

 

شیئر: