Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ’گلاب اور خوشبودار پودوں‘ کے عالمی فورم کا افتتاح

عالمی فورم کا دوسرا ایڈیشن گیارہ دن جاری رہے گا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
   طائف کے کمشنر شہزادہ فواز بن سلطان نے اتوار کو طائف یونیورسٹی میں ورلڈ روز اینڈ ایرومیٹک پلانٹس فورم یا ’گلاب اور خوشبودار پودوں‘ کے عالمی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ہے۔
ایس پی اے  کے مطابق ’گلاب اور خوشبودار پودوں‘  کے عالمی فورم کا دوسرا ایڈیشن گیارہ دن جاری رہے گا۔
اس میں 15 ڈائیلاگ سیشنز اور 80 متنوع سرگرمیاں ہوں گی، جس کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی سطح  پر زرعی اور خوشبودار پودوں کے شعبے کی سپورٹ اور ترقی  ہے۔
اس فورم میں متعدد ورکشاپس اور خصوصی سیشنز شامل ہیں، جن میں جدید ترین زرعی اور اقتصادی ٹیکنا لوجیز پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
ان سیشنز میں طائف میں گلاب کی پیداوار کے مستقبل، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، طائف کے گلاب سے وابستہ ثقافتی ورثے کا تحفظ، پیداوار اور سپلائی چین کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بات کی جائے گی۔
 اس فورم کا مقصد گلاب کے پھولوں اور خوشبودار پودوں کی پیداوار میں طائف کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے جبکہ معاشی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی بڑھانا ہے۔‘
یاد رہے  فورم کے پہلے ایڈیشن میں دس دنوں میں تین لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی تھی۔ یہ طائف کو مملکت کا ’گلابوں کا شہر‘ اور وژن 2030 کے مطابق ایک خاص سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرتا ہے۔
اس ایونٹ سے مملکت کی گلاب اور خوشبودار پھولوں کی صنعت کو فروغ ملنے کی عکاسی حاصل ہوتی ہے۔
دی سسٹینیبل ایگریکلچرل رُورل ڈیویلپمنٹ پروگرام (سعودی رِیف) اس سیکٹر کا اہم سپورٹر ہے جس کی مدد سے گزشتہ چار برسوں میں گلاب کی پیداوار میں 34 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ 960 ملین گلاب کے پھول پیدا ہوئے۔

 

شیئر: