Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 10 اپریل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 1 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 2 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 34 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 96 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 739روپے 88 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 724 روپے 70 پیسے، کویتی دینار کی 910 روپے 31 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 52 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے صفر پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 60 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 5 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 15 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 25 پیسے رہی۔ 

شیئر: