پی ایس ایل 11 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 سے شکست دے دی ہے۔
پیر کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں 197 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں
اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے جبکہ پشاور ززلمی کی جانب سے کشال مینڈس 68 رنز اور سفیان مقیم تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کی اننگز
ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا، تاہم ٹیم مقررہ 20 اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور سٹیون سمتھ نے کیا، مگر صاحبزادہ فرحان 17 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہوگئے۔ سٹیون سمتھ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ جوش فلپ نے تیز رفتار 32 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا سٹارٹ دینے کی کوشش کی۔
کپتان شان مسعود نے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 رنز سکور کیے، جبکہ ایشٹن ٹرنر نے 20 رنز بنائے اور وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
درمیانی اوورز میں عارفات منہاس صرف چار رنز بنائے، جبکہ محمد نواز نے 16 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ محمد وسیم بھی چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
آخری اوورز میں فیصل اکرم اور پیٹر سڈل ایک ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ افتخار احمد اور نہید رانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عامر جمال نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔
Peshawar Zalmi remain undefeated and hold the top spot in #HBLPSL11#NewEra | #MSvPZ pic.twitter.com/koXt7tLhDV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 13, 2026
پشاور زلمی کی اننگز
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور ایک مضبوط مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔
اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا جہاں محمد حارث نے صرف 17 گیندوں پر 38 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ کپتان بابر اعظم اس میچ میں بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 68 رنز سکور کیے، جس میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے، اور ٹیم کی اننگز کو سہارا دیا۔ فرحان یوسف نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 30 رنز بنائے۔
آخری اوورز میں مائیکل بریسویل نے 14 رنز کی مختصر مگر جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ افتخار احمد نے پانچ ندوں پر 10 رنز بنا کر سکور کو تیز کیا۔
اختتامی لمحات میں عبدالصمد چار اور عامر جمال رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے دو دو جبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Sufyan Moqim delivers double goods for Zalmi in the 10th over
He is now the leading wicket-taker of HBL PSL 11 with 13 wickets#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvPZ pic.twitter.com/czLZIhiCi3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 13, 2026
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 16 میچوں میں سے 11 میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی صرف پانچ میچ جیت سکی ہے۔
بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی ناقابلِ شکست ہے اور پانچ میچوں میں چار فتوحات کے ساتھ نو پوائنٹس لے کر ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون
اس میچ میں ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون صاحبزادہ فرحان، سٹیون اسمتھ، جوش فلپ، شان مسعود، ایشٹن ٹرنر(کپتان)، عارفات منہاس، محمد نواز، محمد وسیم، پیٹر سڈل، محمد اسماعیل اور فیصل اکرم پر مشتمل تھی۔
پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون
اس میچ میں پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں محمد حارث، بابر اعظم (کپتان)، کوشل مینڈس، فرحان یوسف، مائیکل بریسویل، عبدالصمد، افتخار احمد، عامر جمال، صوفیان مقیم، شرف الاسلام اور نہید رانا شامل تھے۔












