سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں جمعرات 16 اپریل کو نرخ کیا رہے؟
جمعرات 16 اپریل 2026 14:42
پاکستان میں جمعرات کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 781 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو چاندی کی قیمت میں بھی 110 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں چاندی فی تولہ قیمت 8 ہزار 514 روپے مقرر ہوئی۔اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 299 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 825 ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح فی اونس چاندی کی قیمت 80.30 ڈالر تک پہنچ گئی۔