Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوران 33 ملین افطار پیکٹس تقسیم

 افطار دسترخوان کے لیے رجسٹریشن کا آغاز رمضان سے پہلے کیا جاتا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی  میں 3 کروڑ 38 لاکھ 98 ہزار( 33 ملین) افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی کی زیرنگرانی افطار پیکٹس کی تقسیم کے جامع منصوبے پرعملدرآمد کیا گیا۔
 یہ اقدام زائرین کےلیے افطار کی فراہمی کے حوالے سے اتھارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے رمضان المبارک سے قبل حرمین شریفین میں افطار دسترخوان کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا تھا۔
افطاردسترخوان کے لیے آن لائن پورٹل کے ذریعے فلاحی تنظیموں کے علاوہ  انفرادی سطح پر پرمٹس جاری کیے گئے تھے جن کا مقصد افطار دسترخوان کے نظام کو منظم کرنا اور فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتربنانا تھا۔
واضح رہے ادارہ امورحرمین کی جانب سے افطار پیکٹس میں شامل کیے جانے والی اشیائے خورونوش کی اقسام کو متعین کیا گیا تھا جن کا مقصد معیاری افطاری کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

 زائرین کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے سخت ہیلتھ سٹینڈرز کی پابندی کرتے ہوئے حرمین شریفین کے مختص ایریاز میں افطار پیکٹس تقسیم کیے جاتے ہیں۔
 اس سال زائرین کی تعداد میں اضافے کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فراہم کیے جانے والے افطار پیکٹس کی تعداد بھی بڑھی ہے۔

 

 

شیئر: