Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ پہنچ گیا، پھولوں سے پرتپاک خیرمقدم

حکام نے تمام ضروری خدمات اور لاجسٹک فراہم کی (فوٹو: سکرین گریب)
ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ بدھ کو مکہ مکرمہ پہنچا ہے۔  پھولوں سے پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
حکام نے ایرانی عازمین کی آمد سے چند گھنٹے قبل تیاری مکمل کر لی، تمام ضروری خدمات اور لاجسٹک فراہم کیں تاکہ مکہ میں قیام کے دوران عازمین کے آرام اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
 ایرانی عازمین کی ابتدائی پروازیں گزشتہ ہفتے مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔
دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ 
مملکت نے اپنی تمام تر صلاحیتیں ان کی خدمات کےلیے وقف کی ہیں، تاکہ وہ مناسک حج آسائی سے ادا کر سکیں۔
ریاض میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عازمین آسانی سے مناسک ادا کریں گے اور بحفاظت وطن واپس جائیں گے۔
 ’ایرانی سفارتخانہ پر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور سعودی وزارت خاجہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘
یاد رہے کہ اس سال تقریبا 30 ہزار ایرانی عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے۔

 

شیئر: