Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے نائب گورنر نے حج آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج اور عمرہ ہالز کا معائنہ کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے حج سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج اور عمرہ ہالز کا معائنہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ ایئرپورٹس کمیٹی کے چیئرمین رائد المدیھیم اور سی ای او مازن جوھر، کئی سکیورٹی اور آپریشنل حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی چیک پوائنٹس، معائنے کے طریقہ کار اور حج و عمرہ ہالز کے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔
انہوں نے آپریشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہیں کراوڈ منیجمنٹ سسٹم اور زائرین کی موومنٹ میں سپورٹنگ ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
مکہ کے نائب گورنر نے انٹری اور ایگزٹ کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے لیے نصب کیے گئے الیکڑانک گیٹ سسٹم کے ساتھ پاسپورٹ اور کسٹم کی سہولتوں کا  بھی جائزہ لیا جس کا مقصد زائرین کو کلیئرنس میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

انہوں ن زائرین کے لیے بنائے گئے ویٹنگ ہال اور سروس ایریا کا دورہ کیا۔
علاوہ ازیں حج و عمرہ کی مستقل کمیٹی کے اجلاس میں سیزن کے دوران خدمات کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ حکام  کے درمیان آپریشنل منصوبوں اور ہم آہنگی کا جائزہ لیا گیا۔

 

شیئر: