مسجد الحرام میں ایک لاکھ سے زیادہ خواتین نے مذہبی پروگراموں سے فائدہ اٹھایا
خواتین کے لیے آگاہی اور رہنمائی کے پروگرام شامل تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذھبی امور کی پریذ یڈینسی نے مارچ میں مسجد الحرام میں ایک لاکھ 9 ہزار 363 خواتین کو جامع پروگرام اور خدمات فراہم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اہم خدمات میں 56 ہزار 569 خواتین کےلیے آگاہی اور رہنمائی کے پروگرام شامل تھے۔
حفظ قرآن کریم کے حلقوں سے 34 ہزار 260 خواتین نے فائدہ اٹھایا جبکہ 21 ہزار 936 خواتین نے مذہبی اسباق میں شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا ’تین ہزار 148 نے مذہبی استفسارات کے لیے لائیو گائیڈنس پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔‘
والینٹیئرز انیشیٹوز میں بھی نمایاں شمولت دیکھی گئی۔ 8 ہزار 327 خواتین نے کمیونٹی سروس کو فروغ دینے اور زائرین کی ضروریات کو سپورٹ کرنے والے پروگراموں میں حصہ لیا۔
