Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ریزرو میں فلکیاتی مظاہرہ، 20 مئی کو چاند مشتری کے قریب ہوگا

یہ منظر محفوظ علاقے کے قدرتی ماحول کی وسعت کو اجاگر کرتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ماہ رواں کے دوران فلکیاتی مظاہر کا ایک سلسلہ دیکھ رہا ہے جس میں 10 متنوع کائناتی واقعات شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ محفوظ علاقے کے قدرتی ماحول کی وسعت کو اجاگر کرتا ہے اور اسے فلکیات کے شوقین اور تحقیق سے وابستہ افراد کے لیے ایک امید افزا منزل بناتا ہے۔
یہ مظاہر یکم مئی کو پورے چاند کے ساتھ شروع ہوئے جس کے بعد 4 مئی کو چاند کا ستارے اینٹیرس ’قلب العقرب‘ سے قرب، 5 سے 8 مئی کے درمیان شہابیوں کی بارش دیکھی گئی جبکہ 10 مئی کو آخری سہ ماہی کے چاند کا مشاہدہ ہوا۔
اسی طرح 16 مئی کو نیا چاند (المحاق) ہوگا۔ 19 مئی کو چاند، وینس (زہرہ) کے قریب ہوگا، 20 مئی کو چاند مشتری کے قریب دکھائی دے گا۔
23 مئی کو فلکیات کے ماہرین دو بیک وقت مظاہر دیکھیں گے جن میں چاند کا ستارہ الملیک (نجم الثاقب) کے قریب ہونا۔ یہ سلسلہ 27 مئی کو چاند کے ستارے سپکا (سماک الاعزل) کے قرب پر ختم ہوگا۔

فلکیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈارک سکائی سائٹ عظیم صحرائے نفود میں ہے جو انٹرنیشنل ڈارک سکائی ایسوسی ایشن سے تسلیم شدہ ہے۔ یہ مملکت میں سب سے کم روشنی سے آلودہ مقامات میں سے ایک ہے، اسی وجہ سے یہاں آسمانی اجرام (اشیا) کے مشاہدے کے لیے مثالی حالات ملتے ہیں۔‘

شیئر: