Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ڈارک سکائی ویک‘ العلا میں تاروں سے بھرے آسمان کا مشاہدہ کریں

13 سے 20 اپریل تک ’انٹرنیشنل ڈارک سکائی ویک‘ منایا جا رہا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
’انٹرنیشنل ڈارک سکائی ویک‘ کے دوران العلا عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جو دنیا کے کچھ صاف ترین سکائیز نائٹ کے ساتھ فلکیاتی سیاحت کی ایک اہم منزل ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دنیا بھر میں 13 سے 20 اپریل 2026 تک ’انٹرنیشنل ڈارک سکائی ویک‘ منایا جارہا ہے۔
 العلا رائل کمیشن، نائٹ سکائی کو محفوظ  کرنے کے حوالے سے ڈارک سکائی انٹرنیشنل کے اہداف کے مطابق روشنی کی آلودگی میں کمی اور فلکیاتی سیاحت کو فروغ دے کر ماحول کا تحفظ جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے العلا کی متعدد سائٹس کو انٹرنیشنل ڈارک سکائی کے مقامات کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
حال ہی میں شرعان اور وادیِ نخلہ ریزروز کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ 

کچھ عرصہ پہلے، العلا منارہ اور الغرامیل نیچر ریزرو، مملکت اور خلیج کے ریجن میں پہلی ایسی سائٹس بن گئی تھیں جنھیں ڈاک سکائی پارک کا درجہ دیا گیا تھا۔
اس سے نائٹ سکائی کے تحفظ اور فلکیاتی سیاحتی مقام کی حیثیت میں، العلا کی پوزیشن ایک نمایاں بین الاقوامی منزل کے طور پر مزید مضبوط  ہوئی ہے۔
دنیا بھر میں 250 ایسی سائٹس ہیں، جنہیں روشنی کی آلودگی سے محفوظ مانا جاتا ہے۔

 العلا رائل کمیشن کی جانب سے جن منصوبوں پرعمل کیا جارہا ہے، ان میں ’مرصد منارہ العلا‘ اہم ہے جو فلکیاتی تحقیق کو انٹرایکٹوتجربات سے جوڑنے والا ایک جدید سائنسی پلیٹ فارم بھی ہے، جہاں وزیٹر اور ریسرچرز فلکیاتی مشاہدے کے ساتھ قدرتی ماحول میں کائناتی مظاہر کو دریافت کرتے ہیں۔
ڈارک سکائی ویک کے دوران تاروں سے بھرے آسمان کا مشاہدہ کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شیئر: