Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت؛ چاند اور ثریا کے جھرمٹ میں واقع سات ستاروں کا خوبصورت فلکی مظاہرہ

اس فلکی ہیئت کو بہار کے تیسرے مہینے کے آغاز کا اشارہ سمجھا جاتا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
مملکت کے آسمانوں پر یہاں کے رہنے والوں نے گزشتہ شام چاند اور ثریا کے جھرمٹ میں واقع سات ستاروں کے ایک خوبصورت فلکی مظاہرے کا مشاہدہ کیا ہے۔
اس فلکی ہیئت کو موسم کے اعتبار سے بہار کے تیسرے مہینے کے آغاز کا اشارہ سمجھا جاتا ہے۔
قدیم عرب کی خانہ بدوش کمیونٹیاں اِس زمانے کو بہت خاص سمجھتی تھیں کیونکہ بارشیں زمین کو نہ صرف سیراب کر چکی ہوتی تھیں بلکہ زمین کی آلودگیوں اور آلائشوں کو بھی بہا کر دور لی جاتی تھیں۔ اس زمانے میں تالاب، بارشوں کے پانی سے بھر جاتے تھے اور زندگی کے لیے انتہائی لازمی وسائل میں سے ایک یعنی آب، موسمِ گرما کی آمد سے پہلے آسانی سے دستیاب ہو جاتا تھا۔
قمر کا خوشۂ پروین سے قِران، ایک فلکی وضع ہے جو مدتوں سے عربوں کی دلچپسی کا باعث رہی ہے۔
روایتی طور پر عرب موسموں کے بارے میں جاننے اور موسمی امکانات کے لیے اِس آسمانی شکل پر بہت انحصار کرتے تھے۔
آج بھی یہ اور ایسی دیگر آسمانی ہیئتیں، فلکیات کے شوقین افراد اور لوک داستانوں میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی طور متوجہ کیے رکھتی ہیں۔

 

شیئر: