Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

48 گھنٹے میں 10 لاکھ قربانیوں کے لیے تیارہیں : اضاحی پروجیکٹ

’جانوروں کی قربانی میں تقریباً 25 ہزار ماہر افراد حصہ لیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
اضاحی پروجیکٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ  حج 1446ھ کے موسم کے لیے عملی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام سلاٹر ہاوس کو فعال کیا گیا ہے جو 10 لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط ہیں‘۔
’سلاٹر ہاوس کی عملی صلاحیت 84 گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی کی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس عمل میں تقریباً 25 ہزار ماہر افراد حصہ لیں گے جن میں 600 شرعی ماہرین، 500 سے زائد ویٹرنری ڈاکٹرز، 16 ہزار 500 قصائی اور ان کے معاونین، نیز کولنگ، بجلی اور دیکھ بھال کے شعبوں میں 400 سے زائد تکنیکی ماہرین شامل ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ منصوبہ مکمل مربوط نظام کے تحت کام کرتا ہے جو شرعی مطابقت، عملی کارکردگی اور تکنیکی جدت کو یکجا کرتا ہے‘۔

شیئر: