Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق ’پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں آئندہ جمعے تک برقرار رہیں گی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
جمعے کی رات وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ فی لیٹر 403 روپے 78 پیسے کے حساب سے فروخت ہو گا۔
اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 409 روپے 78 پیسے مقرر تھی۔ 
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 80 پیسے کم کی گئی ہے جس کے بعد اس کی فی لیٹر نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 409 روپے 58 پیسے مقرر تھی۔
وزارتِ پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ’پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے اور یہ آئندہ جمعے تک برقرار رہیں گی۔‘

شیئر: