Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹی وی پر اذان سے متاثر ہو کر‘ اسلام قبول کرنے والے اٹالین عازمِ حج

لُوکا نے اسلام کے بارے میں پڑھنا شروع کیا اور اس کی تعلیمات پر تحقیق کرنا شروع کی (فوٹو: ایس پی اے)
اطالوی عازم حج محمد لُوکا جو خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج، عمرہ اور وزٹ کے مہمان ہیں، جسے وزارت اسلامی امور و دعوہ و ارشاد کی جانب سے نافذ کیا جا رہا ہے، کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے اُن کے سفر کا آغاز بچپن میں ٹی وی پر پہلی مرتبہ اذان سن کر ہوا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق لُوکا نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں جب انہوں نے پہلی مرتبہ اذان سنی تو اُس کی روحانیت اور سکون کی وجہ سے اُن پر شدید اثر ہوا۔
اس کے بعد لُوکا نے اسلام کے بارے میں پڑھنا شروع کیا، اس کی تعلیمات پر تحقیق کرنا شروع کی اور دین کو قریب سے سمجھنا شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکھنے اور تلاش کا سفر کئی برسوں تک جاری رہا یہاں تک کہ انہوں نے پورے دل اور یقین کے ساتھ اسلام قبول کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام سے ملنے والا سکون اور وضاحت وہ وجوہات تھیں جس کے باعث انہوں نے زندگی بدل دینے والا فیصلہ کیا۔
لُوکا کہتے ہیں کہ خادم حرمین شریفین کے پروگرام برائے حج، عمرہ اور وزٹ کے تحت حج کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا روحانی تجربہ ہے۔

انہوں نے مملکت پہنچتے ہی ملنے والی خصوصی دیکھ بھال اور توجہ پر بھرپور شکریہ ادا کیا اور انہوں نے جامع سہولیات اور غیر معمولی انتظامات کی تعریف کی جنہوں نے زائرین کو تحفظ اور روحانیت سے بھرپور ماحول فراہم کیا۔
اطالوی عازم حج نے مملکت کی جانب سے حرمین شریفین کی خدمت اور عازمین کی دیکھ بھال کے لیے عظیم الشان کوششوں کی بھی تعریف کی۔

 

شیئر: