Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم کے مقامی شہریوں کا پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ

عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران قصیم ریجن میں پارکوں اور تفریحی مقامات پر مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے رخ کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ریجن میں معتدل موسمی صورتحال کے باعث فیملیز اور دوستوں کے ساتھ تفریح کے لیے ماحول بالکل موزوں رہا۔
قصیم میونسیپلٹی نے پارکوں، تفریحی مقامات، واکنگ ٹریکس اور میونسپل پلازوں کی تزئین و آرائش کی۔ اس سلسلے میں پبلک مقامات کو ضروری سامان فراہم کیا گیا اور صفائی ستھرائی کا کام کیا گیا۔
بریدہ اور ریجن کی گورنریٹس اور سینٹرز میں واکنگ ٹریکس کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی جن کی کل لمبائی 44179 میٹر ہے جبکہ بریدہ میں 72 پارک ہیں۔
ان مقامات پر فیملیز اور انفرادی وزیٹرز کے لیے سیٹوں کا بندوبست کیا گیا جبکہ ریستوران، کیفے، بچوں کے مخصوص مقامات، واکنگ ٹریکس اور پکنک اور آرام کے لیے کھلی جگہیں بھی فراہم کی گئیں۔
ان مقامات کو پلے ایریا اور دیگر تفریحی سہولیات کے علاوہ سبز نظاروں، درختوں اور پانی کے فواروں کے ساتھ بھی سجایا گیا جن سے ان مقامات کی کشش کی عکاسی ہوتی ہے اور عید کی چھٹیوں میں آرام و سکون کے لیے انہیں ترجیح دی جاتی ہے۔

 

شیئر: