مکہ کے پارکس اور تفریحی مقامات پر تہوار کا ماحول، غیرمعمولی ٹرن آؤٹ
فیملیز نے عید کے ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
عید الفطر کی تعطیلات میں مکہ مکرمہ کے پارکس اور تفریحی مقامات پر غیر معمولی ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا۔ سعودی شہریوں اورغیرملکیوں نے اہل خانہ کے ہمراہ عید کے ماحول سے لطف اندوز ہونے کےلیے یہاں کا رخ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہری انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر فیملی اجتماعات، بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ دیگر ایونٹس شامل تھے جنہوں نے ایک تہوار کا ماحول بنایا۔
انڈور اور آؤٹ ڈور تفریحی مقامات پر بچوں کے لیے پلے گراؤنڈز، ڈیجیٹل گیمز اور کارٹون موویز دیکھنے کے لیے خصوصی کمرے بنائے گئے ہیں۔
واکنگ ٹریکس اور پبلک سکوائرز پر بھی ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، یہ افراد ایک منظم اور محفوظ ماحول میں وقت گزارنے کے خواہشمند تھے۔ مکہ میونسپلٹی نے تعطیلات اور خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیاریاں مکمل کیں۔

تہوار کا ماحول شاپنگ سینٹرز اور شہر کی مختلف مارکیٹوں تک پھیل گیا، سڑکوں اور چوراہوں پر کی جانے والی سجاوٹ اور روشنیاں اس کے علاوہ تھیں۔ عید مبارک کے پیغامات سکرینز پر چلائے جارہے ہیں جبکہ شاپنگ مالز میں بچوں کو متوجہ کرنے کے لیے کارٹوں کرداروں کے کاسٹیوم پہنے افراد بچوں کو عید کے تحائف پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں ’کوالٹی آف لائف پروگرام‘ کے تحت مختلف مقامات پر تفریحی پارکس اور کھیل کے میدان بنائے گئے ہیں جہاں جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سپورٹس سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔
