حائل میں ’کلر واک وے‘ ایک صحت بخش تفریحی سرگرمی
اس کلر واک وے میں 24 گھنٹے جاری رہنے والی لائیو سکرین نصب کی گئی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
حائل میں کلر واک وے رمضان کے دوران ایک اہم مقام کے طور پر ابھرا ہے جو صحت مند طرز زندگی گزارنے کے خواہشمند رہائشیوں اور سیاحوں کو جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور شہری ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 700 میٹرز پر پھیلا ہوا یہ کلر واک وے رات کے وقت مِسٹنگ سسٹم اور رنگین روشنیوں کی مدد سے ٹھنڈا ماحول فراہم کرتا ہے۔
اس کلر واک وے میں 24 گھنٹے جاری رہنے والی لائیو سکرین نصب کی گئی ہے جو حائل اور الخبر کو آپس میں ملاتی ہے۔ اس میں پانچ میٹر لمبا ’رین ٹِری‘ اور ایک آبشار بھی ہے۔
پائیداری اور سب کی شمولیت کے لیے بنائے گئے اس مقام میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن، معذور افراد کے لیے یونیورسل سہولیات موجود ہیں جبکہ عوام کی حفاظت کے لیے اے آئی سے لیس نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
عوام نے اس بہترین ڈیزائن کیے ہوئے واک وے کی تعریف کی جو کھیلوں اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں کو رمضان کے مہینے میں جوڑ رہا ہے۔
