Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹری پوائنٹس سے مشاعرِ مقدسہ تک، حجاج کی خدمت پر مامور بارڈر گارڈز

ٹیموں نے کراؤڈ مینیجمنٹ اور پیدل چلنے والوں کی آمدروفت کو کنٹرول کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا (فوٹو: ایس پی اے)
حج 2026 کے سیزن کے دوران، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈ نے سکیورٹی، انسانی ہمدردی اور خدمات کی فراہمی پر مبنی ایک مربوط نظام نافذ کیا جس کا آغاز زمینی اور سمندری راستوں سے حجاج کی آمد سے ہوا اور وہ مقدس مقامات اور مناسک کی ادائیگی تک جاری رہا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بارڈر گارڈ کے اہلکاروں نے داخلی راستوں پر عازمین حج کا استقبال کیا، انہیں تعاون فراہم کیا اور ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی منزل تک پہنچانے کے لیے انہیں سہولیات بھی فراہم کیں۔
مقدس مقامات پر بارڈر گارڈ ٹیموں نے کراؤڈ مینیجمنٹ اور پیدل چلنے والوں کی آمدروفت کو کنٹرول کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ اس سلسلے میں حجاج کو مقررہ راستوں کی طرف گائیڈ کیا گیا اور انہیں اُن کی منزلوں تک پہنچنے میں مدد دی گئی جس سے نقل و حرکت کو آسان بنانے اور حجاج کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملی۔
اس کے علاوہ بارڈر گارڈ ٹیموں نے سرچ اور ریسکیو آپریشنز اور ایمرجنسی پر مبنی فیلڈ پلان کے لیے سول ڈیفینس کے ساتھ تعاون بھی کیا جس سے حجاج کی خدمت پر مامور مختلف اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تیاریوں کو مزید قوت فراہم ہوئی۔    
فیلڈ ٹیموں نے معلومات کی فراہمی، سوالات کے جوابات، گمشدہ حجاج کو ڈھونڈنے اور کئی مقامات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے حجاج کو ہدایات جاری کیں۔

بارڈر گارڈ کی خواتین اہلکاروں نے بھی داخلی راستوں پر حجاج کے استقبال اور مقدس مقامات میں فیلڈ، تنظیمی اور رہنمائی کے آپریشنز میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے خاص طور پر خواتین حجاج کو مدد اور معاونت فراہم کی جو حجاج کی خدمت میں مختلف ماہرانہ کرداروں کی ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ تمام کوششیں سکیورٹی، انسانی ہمدردی اور خدماتی آپریشنز کے بہترین ملاپ اور فیلڈ پلان کی کامیابی کے لیے انسانی اور ٹیکنالوجی سے بھرپور وسائل کو بروئے کار لا کر حج سیزن کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہیں۔

اس نظام نے ایک ایسا محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے میں کردار ادا کیا ہے جس کے باعث حجاج کرام مملکت میں اپنی آمد سے لے کر واپسی تک پورے آرام اور سکون کے ساتھ مناسک حج ادا کیے۔

 

شیئر: