بدھ 3 جون کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 278 روپے 45 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 46 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 17 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 81 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 723 روپے 23 پیسے، کویتی دینار کی 907 روپے 60 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 38 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 44 پیسے جبکہ قیمت فروخت 279 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 78 پیسے جبکہ قیمت فروخت 74 روپے 54 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 55 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 37 پیسے رہی۔