سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں بدھ 3 جون کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 373 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 624 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 259 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 894 روپے ہو گئی۔
اس طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 767 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 86 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 454 ڈالر ہو چکی ہے۔
اس طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی نئی قیمت 74.10 ڈالر پر آ چکی ہے۔