Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔
جمعے کو وزیراعظم آفس کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ’پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔‘ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘
 
وزیراعظم آفس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سخت ترین حالات میں بھی وزیراعظم نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر 130 ارب روپے کی سبسڈی دی۔‘
’وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔گذشتہ ہفتے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔‘
وزیراعظم آفس نے کہا کہ ’پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، رکشہ اور موٹرسائیکل استعمال کرنے والوں کو بھی سبسڈی دی گئی۔‘
’خطے کے دوسرے ملکوں میں پیٹرول اور ڈیزل کے لیے قطاریں لگی ہوئی تھیں جبکہ وزیراعظم کے بروقت اقدامات کی بدولت پاکستان میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات دستیاب تھیں۔‘

شیئر: