Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں تفریحی و ثقافتی تقریبات، ابو سراح کے تاریخی محلات میں لوک فنکاروں کی پرفارمنس

سمر فیسٹیول کے دوران تفریحی و ثقافتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
عسیر سمر سیزن 2026 کے ساتھ  ثقافتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ابو سراح کے تاریخی محلات نے لوک فنون کے ایونٹس کی میزبانی کی۔
ایس پی اے کے مطابق سالِ راوں عسیر سیزن فیسٹیول کی تھیم ’آسمان تمہاری زمین‘ ہے جس کے تحت مختلف مقامات پر تفریحی و ثقافتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
تقریب میں متعدد لوک فنکاروں کے گروپس نے شرکت کی جس کا مقصد خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا، سیاحوں کو عسیر کے علاقائی لوک فنون سے روشناس کرانا ہے۔
ابو سراح کے تاریخی محلات عسیر کے نمایاں آثار قدیمہ میں شمار ہوتے ہیں۔ قدیم پتھریلی طرزِ تعمیر، بلند و بالا عمارتوں، کشادہ صحنوں اور قدرتی حسن سے گھرا ماحول سیاحوں اور وزیٹرز کو تاریخ اور فطرت کا دلکش امتزاج فراہم کرتا ہے۔

یہ مقام سیاحوں اور ثقافت و ورثے سے دلچسپی رکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں آنے والے افراد نہ صرف لوک فنون کی لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ انہیں عسیر کے روایتی ثقافتی ورثے کو تاریخی ماحول میں قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

 

شیئر: