Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آسمان تمھاری زمین‘: جب موسمِ گرما میں بادل اور دھند ابھا کو اپنی آغوش میں لیتے ہیں

موسمِ گرما میں بادل روشنیوں سے گھل مل کر پہاڑی علاقے میں پھیل جاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
موسمِ گرما میں ابھا کے بالائی مقامات کو بادلوں اور دھند نے ڈھانپ لیا ہے جس نے شہر کو ایک حیرت انگیز منظر میں تبدیل کر دیا ہے۔
بادل، رات کو سڑکوں اور عمارتوں کی روشنیوں سے گھل مل کر اس پہاڑی علاقے میں پھیل جاتے ہیں۔
ایس پی اے نے شہر کے ان حسین مناظر کو کیمرے کے لینز میں محفوظ کیا ہے تاکہ دھند اور بادلوں کے امتزاج سے تخلیق پانے والے قدرتی حسن کو اجاگر کیا جا سکے۔
موسم گرما کے دوران ابھا کی معتدل آب و ہوا، دلکش قدرتی مناظر اور متنوع تفریحی سرگرمیاں سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔
یہ منفرد مناظر ابھا کے موسمِ گرما کے سلوگن ’آسمان تمہاری زمین ہے‘ کے مفہوم کو اجاگر کرتا ہے، بادلوں اور دھند سے گھرے ماحول سے ایسا گماں ہوتا ہے گویا آسمان قریب آ گیا ہو۔ اسی منفرد حسن نے ابھا کو مملکت کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک بنا دیا ہے۔
حال ہی میں عسیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک انٹر ایکٹیو میپ بھی لانچ کیا ہے جو سیاحوں کو خطے کے سیاحتی مقامات، ایونٹس اور تجربات کو تلاش کرنے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
سمر سیزن، وزارت سیاحت اور سعودی ٹورازم اتھارٹی کی سپورٹ سے نیشنل ایونٹس سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد تین ملین سے زائد وزیٹرز کو عسیر ریجن کی کمشنریوں اور مقامات پر 100 سے زائد ایونٹس اور تجربات کے ذریعے متوجہ کرنا ہے۔ ایونٹس میں ثقافتی، آرٹسٹک، تفریحی، سپورٹس اور فیملی سرگرمیاں شامل ہیں۔

 

 

 

شیئر: