Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر کی سیاحت: انٹر ایکٹو میپ کے ذریعے ریجن کو ایکسپلور کریں

انٹرایکٹیو میپ کا اجرا سمر سیزن کے آغاز کے ساتھ کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک انٹر ایکٹیو میپ لانچ کیا ہے، جو سیاحوں کو خطے کے سیاحتی مقامات، ایونٹس اور تجربات کو تلاش کرنے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
یہ سیاحتی راستوں اور سرگرمیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات بھی فراہم کرتا ہے، جس سے وزیٹرز کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انٹر ایکٹیو میپ کا اجرا سمر سیزن کے آغاز کے ساتھ کیا گیا، جس کا افتتاح ریجن کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کیا۔
سمر سیزن، وزارت سیاحت اور سعودی ٹورازم اتھارٹی کی سپورٹ سے نیشنل ایونٹس سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد تین ملین سے زائد وزیٹرز کو عسیر ریجن کی کمشنریوں اور مقامات پر 100 سے زائد ایونٹس اور تجربات کے ذریعے متوجہ کرنا ہے۔ ایونٹس میں ثقافتی، آرٹسٹک، تفریحی، سپورٹس اور فیملی سرگرمیاں شامل ہیں۔

یہ انٹر ایکٹو میپ، سیاحتی مقامات، سرگرمیوں اور پورے خطے میں ہونے والے ایونٹس کے بارے میں معلومات تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔
یہ اقدام وزیٹرز کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اتھارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ’ڈسکور عیسر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

شیئر: